بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اخلاقیات کا بینک

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ینجی (نیوزڈیسک )چین کے شمال مشرقی علاقے ینجی میں ایک بینک لوگوں کو اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے پر انعامات دیتا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ڑینگوا کے مطابق مقامی افراد کے زیر نگرانی کام کرنے والا بینک لوگوں کو ان کے اچھے اخلاق پر پوائنٹس دیتا ہے جس کے بدلے انھیں انعام ملتے ہیں۔جیسے کسی کا گم شدہ پرس یا بٹوہ تلاش کرنے والے کو 50 پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔زیادہ انعام کے لیے بڑی قربانی دینا ہوتی ہے۔ خطرناک صورتحال میں کسی کی مدد کرنے والا شخص 300 سے 400 پوائٹنس کما سکتا ہے اور ہیموپیتھک سٹیم سیل عطیہ کرنے والے کو ایک ہزار پوائٹس دیے جاتے ہیں۔انعامات بھی ایسے ہوتے ہیں جیسے اگر کسی کے 150 پوائنٹس ہیں تو وہ مفت میں بال کٹوا سکتا ہے لیکن اگر کسی کا زیادہ بڑا اکاونٹ ہو یعنی زیادہ پوائیٹس ہوں تو گھر کی مفت صفائی اور ڈاکٹر کے پاس مفت چیک اپ جیسی سہولیات ملتی ہیں۔اگر کسی کے پاس 6000 پوائنٹس جمع ہو جائیں تو اسی علاقے میں ’اخلاقیات کا ماڈل‘ قرار دیا جاتا ہے۔خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران چین کے کئی علاقوں میں اخلاقیات کے بینک سامنے آئے ہیں لیکن ینجی میں کھولنے والا بینک زیادہ مشہور ہوا ہے۔ بینک کھولنے کے دو ہفتے کے اندر اندر چھ سو سے زائد افراد بینک کے رکن بنے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…