بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سر پھرا عاشق ،محبوبہ کی فلائٹ رکوانے کےلئے ائیر پورٹ پر ایسی حرکت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈ یسک ) کہتے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے اور اس میں گرفتار افراد کئی بار اپنی محبت کی خاطر خود کو خطرے میں ڈالنے سے بھی نہیں گھبراتے۔ایسا ہی ایک عمل فرانس میں دیکھنے میں آیا جب ایک شہری نے پیار کے ہاتھوں مجبور ہوکر مقامی ائیرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دی تاکہ اس کی محبوبہ کی فلائٹ میں تاخیر ہوجائے اور وہ آرام سے ائیرپورٹ پہنچ کر فلائٹ میں سوار ہوجائے۔ 33 سالہ شہری نے فرانس کے جنوب مغربی شہربوردو میرینیاک کے مقامی ائیرپورٹ پرفون کیا اور حکام کو بتایا کہ ائیرپورٹ پر بم نصب کیا گیا ہے جس کے فوری بعد مقامی پولیس نے چند ہی منٹوں میں ائیرپورٹ کے اس حصے کو خالی کرا کر تلاشی شروع کردی لیکن انہیں وہاں سے کچھ نہ ملا۔غیر مصدقہ اطلاع دینے اور پولیس کو تنگی کا ناچ نچوانے والے عاشق کی تلاش کے لئے اہلکاروں نے جگہ جگہ چھاپے مارے اوربالاخرعاشق کا نمبر ٹریس کرتے ہوئے سیکیورٹی حکام نے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کے دوران شہری نے اعتراف کیا کہ اس نے ہی جھوٹی کال کی تھی

مزید پڑھئے:اب بارات لے کر جائیں گے بکتر بند گاڑی میں

تاکہ ٹریفک میں پھنسی اس کی گرل فرینڈ وقت پرایئرپورٹ پہنچ جائے اور یہ اقدام کئے بغیراس کی محبوبہ فلائٹ حاصل نہیں کرسکتی تھی۔اپنے پیار کے ہاتھوں مجبور اس عاشق کو یہ عمل کافی مہنگا پڑسکتا ہے اور سرکاری وکلا کے مطابق مذکورہ شخص کو اس جرم میں 2 سال قید اور 30 ہزار یورو کا جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…