جاپان(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں ریسلنگ ایک مقبول کھیل ہے اور اس کے لیے پہلوان یا کھلاڑی انتہائی محنت کرتے ہیں اور باکسنگ اور مارشل ارٹس کی مختلف اقسام کی تربیت حاصل کرکے رنگ میں اترتے ہیں۔جاپان میں جہاں مختلف قسم کے مقابلے ہوتے ہیں وہیں سومو ریسلنگ کا بھی دور دورہ ہے ایک ایسے انوکھے مقابلے کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جہاں مقابلہ انسانوں کے درمیان نہیں بلکہ کیڑے مکوڑوں کے مابین ہوتا ہے.اس مقابلے میں کھن کھجووں سے لے کر شہد کی مکھی،لال بیگ، بچھو اور کیکڑے تک رنگ میں اْترتے ہیں جنکا مقابلہ دیدنی ہو تا ہے خاص طور پر بچے جس سے بہت زیادہ لطف اندوز ہو تے ہیں۔