اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) یورو گوائے میں تربیت مکمل کرنے والے ڈاکٹروں نے انوکھی پارٹی کا اہتمام کر ڈالا،دارالحکومت مونٹی ویڈیو کے ہسپتال ڈی کلینکس میں9ڈاکٹروں نے انٹرن شپ مکمل کر کے ڈاکٹر بننے پر ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے ایک ”مردے“ کے ساتھ جشن منایا۔ ڈاکٹر ہسپتال میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی لاش لے کر آئے اور اس کے ہاتھ میں شراب کا گلاس تھما دیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کے رشتہ دار اسے شہر کے ایک مردہ خانے منتقل کرنے کی تیاریوں میں لگے ہوئے تھے۔ دوران ڈیوٹی شراب پینے اور لاش کو پارٹی میں لیجانے پر 9میں سے 8ڈاکٹروں کو برخاست کر دیا گیا۔ ان کے 2سینئر ز کے خلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں جو اس پارٹی کے متعلق آگاہ تھے اس کے باوجود اپنے جونیئرز کو نہیں روکا۔ ہیلتھ ڈائریکٹر جورگ قیان کا کہنا ہے کہ جب میڈیکل کے شعبے میں کوئی غلطی ہوتی ہے تو اس کا ذمہ دار کوئی ایک شخص نہیں ہوتا۔ میرے خیال میں ان ڈاکٹروں نے سنگین غلطی کی ہے لیکن اور بھی لوگ اس غلطی کے ذمہ دار ہیںجن میں ان ڈاکٹروں کے انچارج اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی شامل ہے۔