اسلام آباد (نیوز ڈیسک )جب آپ مزے سے لالی پاپ چاٹ رہے ہوتے ہیں تو یقیناً کبھی یہ نہیں سوچتے کہ لالی پاپ کو ختم کرنے کیلئے کتنی دفعہ چاٹنا ضروری ہے مگر امریکی سائنسدانوں نے اسبات کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور ایک پیچیدہ تحقیق کے بعدبالا آخر معلوم کرلیا ہے کہ ایک لالی پاپ کو ختم کرنے کیلئے اوسطاً کتنی مرتبہ چاٹنا پڑے گا۔سائنسدانوں نے نہایت پیچیدہ ریاضیاتی ماڈل کے ذریعے معلوم کیا ہے کہ لالی پاپ کو ختم کرنے کیلئے اوسطاً 1000 مرتبہ چاٹنا پڑے گا۔ نیویارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ تحقیق صرف لالی پاپ کی وجہ سے نہیں کی بلکہ وہ جاننا چاہتے تھے کہ مائعات ٹھوس اشیاءکو کیسے اور کتنی رفتار سے حل کرتے ہیں کیونکہ یہ تحقیق ٹھوس اشیاءکی تحلیل اور کٹاﺅ کی متعلق جاننے کیلئے نہایت ضروری تھی اور عملی زندگی میں بھی اہم نتائج کی حامل ہوگی۔