اسلام آباد(نیوزڈیسک )اسپائیڈر مین جہاں ہالی ووڈ کے دماغوں کا ایک تخیلاتی خاکے پر مبنی کردار ہے وہیں اس سے مشابہت کی حامل چھپکلی خدائی تخلیق اور قدرت کا عظیم شاہکار ہے۔افریقا کے جنگلات میں ایک ایسی چھپکلی پائی جاتی ہے جو قدرتی طور پر اپنے نیلے اور سرخ جسمانی رنگت کے باعث اسپائیڈر مین سے مشابہت رکھتی ہے۔فرضی ہیرو اسپائڈر مین کے ساتھ ساتھ چٹانو ں میں رہنے والی اس چھپکلی کی شہرت میں بھی بے حد تیزی سے اضافہ ہو اہے۔افریقا کے شہر کینیا سے تعلق رکھنے والی اس چھپکلی کی عمر 15سال سے زیادہ ہوتی ہے جبکہ قد ایک فٹ تک بڑھتا ہے۔