پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سعودی جوڑے کی ایک دوسرے کو طلاق کے بعد الوداعی پارٹی

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) گھر بسانے کے موقع پر دولہا اور دلہن کی خوشی سمجھ میں آتی ہے لیکن ایک سعودی جوڑے نے اپنا گھر اجاڑ کر خوب خوشی منائی اور خصوصی پارٹی کا بھی اہتمام کیا۔اخبار ”صدا“ کا کہنا ہے کہ جنوبی شہر الباحہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے شادی کے محض دو ہفتے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا اور اس موقع پر ایک خصوصی رومانوی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ الوداعی پارٹی کے انعقاد کے لئے خاص انتظامات اور تزئین و آرائش کا اہتمام کیا گیا تھا اور اس کے اختتام پر سابقہ دولہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو پھولوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔اخبار کا کہنا ہے کہ طلاق کے موقع پر خوشیاں منانے کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ اس جوڑے کو والدین کے دباو¿ پر شادی کرنا پڑی تھی لیکن دوہفتے کے دوران یہ اس فیصلے پر پہنچ گئے کہ مجبوری کی شادی کو جاری رکھنا ممکن نہیں، لہٰذا دونوں نے بخوشی علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا اور اس موقع کو دونوں نے اپنی آزادی قرار دیتے ہوئے اظہار خوشی کے لئے پارٹی کا اہتمام کیا۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…