بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلیا : شہر ٹیبل لینڈ میں مکڑیوں کی بارش

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آپ نے شاید آسمان سے تیزابی بارش کا تو سن رکھا ہوگا لیکن آسٹریلیا کے جنوبی شہر ٹیبل لینڈ میں اس وقت شدید خوف وہراس پھیل گیا جب آسمان سے مکڑیوں کی بارش ہوگئی۔یہی نہیں ان لاکھوں کی تعداد میں مکڑیوں نے ساتھ ہی اپنے جسم سے جالا بھی نکالنا شروع کردیا جس کی وجہ سے ہر گھر،سڑک،عمارت اور غرض ہر جگہ مکڑی کے جالے ہی جالے نظر آنے لگے۔ایک مقامی این واٹسن نے انتہائی خوفزدہ ہوکر اپنے فیس بک پر بتایا کہ ان کے شہر میں لاکھوں کی تعداد میں مکڑیاں آسمان سے برسنے لگیں۔سائنسدان اسے ’مکڑیوں کی بارش‘ کہتے ہیں اور اس کے بارے میں ایک دلچسپ وجہ بتاتے ہیں۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہر آثار قدیمہ ریک ویٹر کا کہنا ہے کہ ہمارے اردگرد روزانہ کئی مکڑیاں اس طرح کی حرکتیں کرتی ہیں کہ وہ فضا میں ایک جالا بناتی ہیں اور کسی بلند جگہ سے چھلانگ لگاتی ہیں لیکن ہم اس پر زیادہ توجہ نہیں دیتے لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں مکڑیاں مل کر یہ حرکت کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے۔ایسا ہی کچھ آسٹریلیا میں ہواجہاں لاکھوں کی تعداد میں مکڑیوں کی طرف سے موسم خزاں(آسٹریلیا میں یہ موسم مئی سے اگست تک چلتا ہے)کی آمد پر ایسا رویہ دیکھنے کو ملا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…