جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کینیڈا میں انتخابات،دو امید واروں کے ایک جتنے ووٹ،فاتح کا فیصلہ کیسے کیا گیا؟جان کر آپ ہنس پڑیں گے

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(نیوزڈیسک) پاکستان میں ”رواج“ ہے کہ انتخابات میں ہر ہارنے والا امیدوار مخالف پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتا ہے اور تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے، اور حد تو یہ کہ تحقیقات میں اگر دھاندلی ثابت نہ ہو تو تحقیقات کرنے والوں پر دھاندلی میں ملوث ہونے کا بہتان باندھ دیا جاتا ہے، لیکن کینیڈا میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے دوران ایک نئی روایت کو جنم دیا گیا ہے جہاں امیدواروں کے ووٹ برابر نکلنے پر ”ٹاس“ کے ذریعے سیٹ کا فیصلہ کر دیا گیا۔ کینیڈا میں مئی میں ہونے والے صوبائی انتخابات میں پرنس ایڈورڈ آئس لینڈ کی سیٹ پر لبرل امیدوار ایلن مک لساک2ووٹوں سے کامیاب ہوئے لیکن ان کی مخالف امیدوار پروگریسو کنزرویٹو پارٹی کی میری ایلن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی۔ جب ووٹ دوبارہ گنے گئے تو دونوں امیدواروں کے ووٹ برابر نکلے۔ دوبارہ گنتی کرنے والے جج جان ڈوگلس نے دونوں امیدواروں سے کہا کہ وہ سکے کے ذریعے ٹاس کرلیتے ہیں ، جو ٹاس جیت جائے وہ اس سیٹ کا حقدار ہو گا۔ دونوں امیدواروں نے رضامندی ظاہر کر دی ۔ اس طرح لبرل امیدوار ایلن مک لساک ٹاس جیت کر دوبارہ فاتح قرار پائے اور میری ایلن نے اپنے 2زائد نکلنے کے باوجود دھاندلی کا شور مچانے کی بجائے اپنی شکست تسلیم کر لی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…