اسلام آباد (نیوز ڈیسک )لیبیا کی سرکاری فوج شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں ایسے ہتھیار استعمال کرنے پر مجبور ہے جو بظاہر تو بڑے خوفناک ہیں لیکن حقیقت میں تقریباً نصف صدی پرانے ہیں۔لیبیا سے تعلق رکھنے والے Oryx Blog نے ان دلچسپ ہتھیاروں کی کچھ تصاویر شائع کی ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ غربت کی ماری لیبیائی فوج دشمن کے خلاف مضحکہ خیز ہتھیار استعمال کررہی ہے۔ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکٹ کاروں کے اوپر نصب کئے گئے ہیں، طیارہ شکن توپیں ٹرکوں کے اوپر نصب کی گئی ہیں جبکہ بحری جہازوں سے نکالی گئی توپیں بھی بڑے ٹرکوں پر نصب کرکے ٹینکوں کے طور پر استعمال کی جارہی ہیں۔ اکتوبر 2011ءمیں لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد ملک خانہ جنگی کا شکار ہوگیا۔ قذافی کے خلاف شروع ہونے والی بغاوت کے دور میں اقوام متحدہ کی طرف سے لیبیا کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی عائد کردی گئی تھی جو کہ تاحال قائم ہے۔ اس پابندی کی وجہ سے لیبیائی افواج جدید ہتھیار درآمد نہیں کرپارہی ہیں اور ملک کے مشرق میں واقع چھ اسلحہ خانوں میں اپنی مدد آپ کے تحت اسلحہ تیار کیا جاتا ہے۔ لیبیا کی بحریہ کے پرانے اور ناکارہ جنگی جہازوں سے نکالی گئی مشین گنیں اور توپیں کاروں اور ٹرکوں پر نصب کرکے مخالف جنگجوﺅں کے خلاف استعمال کی جارہی ہیں۔ عجیب و غریب اسلحے کی تصاویر میں ایک کار کے اوپر نصب کئے گئے دو راکٹ دکھائے گئے ہیں، ایک ٹرک پر اینٹی ایئرکرافٹ گن نصب کی گئی ہے جبکہ متعدد لانگ رینج میزائلوں کو بھی عام ٹرکوں پر نصب کیا گیا ہے۔سرکاری افواج لیبیا ڈان کے نام سے متحد ہونے والے جنگجوﺅں کے ساتھ لڑ رہے ہیں اور اب داعش بھی ان کے خلاف برسرپیکار ہے۔ لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم کی جانے والی حکومت خانہ جنگی کا شکار ہوکر دارالحکومت سے 750 میل کی دوری پر مشرق میں واقع شہر توبرک منتقل ہوگئی ہے اور مخالفین کا مقابلہ کرنے میں سخت مشکلات کا شکار ہے۔
آ پ بتا سکتے ہیں کہ ان جدید ہتھیاروں سے کہاں جنگ لڑی جارہی ہے ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری



















































