منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

وہ ارب پتی جس کی زندگی کامقصد؟

datetime 24  مئی‬‮  2015 |

میامی(نیوزڈیسک) قلیل وقت میں امیر بننے کے خواب کون نہیں دیکھتا، یقینا آپ کی خواہش بھی ہو گی کہ آپ جلد سے جلد امیر ہو جائیں لیکن کیسے؟آئیے آپ کو ایک ایسے شخص سے ملواتے ہیں جو صرف اپنے لیپ ٹاپ پرکام کرتے ہوئے انٹرنیٹ ٹریڈنگ کے ذریعے لاکھ پتی بن گیا۔فلوریڈا کے رہائشی ٹموتھی سائیکس کو ”انسٹا گرام کا بھیڑیا“کہا جاتا ہے کیونکہ اس نے انسٹاگرام پر اپنی کامیابیوں کی تصاویر اور امیر بننے کے طریقے بتا کر بہت کم وقت میں 2لاکھ 60ہزار لوگوں کو فالو کرنے پر مجبور کر دیا۔ٹموتھی انسٹا گرام پر اپنی شاہانہ زندگی،اپنی خوبصورت منگیتر کے ہمراہ ساحل سمندرپر چھٹیوں اور نوٹوں کی گڈیوں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر کے ذریعے لاکھوں لوگوں اپنی طرف متوجہ کر لیا۔ٹموتھی بنیادی طور پر انٹرنیٹ ٹریڈر ہے جو چھوٹی سٹاک مارکیٹس میں ٹریڈنگ کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ لوگ اس کے علم سے فائدہ اٹھائیں۔ساحل سمندر پر اپنے لیپ ٹاپ پر کام کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹموتھی نے لکھا کہ میں ایک لیپ ٹاپ پر کام کر کے اتنا کمارہا ہوں، آپ لوگ اندازہ بھی نہیں کر سکتے کہ اگر میں ایک دفتر بناﺅں جہاں میرے بہت سے اسسٹنٹ ہوں تو میں کتنا کما سکتا ہوں۔ٹموتھی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے اس کے ڈی وی ڈی ٹیوٹوریلز اور بلاگ سے استفادہ حاصل کیا ہے وہ آج لاکھ پتی ہیں۔میں نے بہت کم عمر میں کام شروع کر دیا تھا۔ٹموتھی نے اپنے والد کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے پرائیویٹ طیارے میں سو رہے ہیں اور ان کے سامنے نوٹوں کی گڈیاں پڑی ہوئی ہیں، ٹموتھی نے لکھا کہ میرے والد میری رقم گنتے گنتے تھک کر سو گئے ہیں۔ٹموتھی کا کہنا ہے کہ کام کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیے، ہمیں ہمیشہ ایک متوازن زندگی گزارنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…