جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سیلفی کا شوق، خاتون نے خودکو گولی مارلی

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک خاتون نے پستول کے ساتھ پوز بنا کر سیلفی لیتے ہوئے اتفاقی طور پر خود کو گولی مار لی۔روس کے میڈیاکے مطابقایک 21 سالہ خاتون نے ماسکو میں اپنے دفتر کے باہر سیکیورٹی گارڈ کی 9 ایم ایم پستول پڑی ہوئی دیکھی اور پھر فیصلہ کیا کہ کیوں نہ پستول کے ساتھ ایک سیلفی لی جائے۔پولیس ترجمان کے مطابق جمعرات کو سیلفی لینے کے دوران مذکورہ خاتون نے اتفاقیہ طور پستول کا ٹرگر دبا دیا جس سے ان کے سر میں انتہائی قریب سے گولی لگی، تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کی تصدیق جمعے کو کی گئی۔مذکورہ خاتون کو ماسکوکے ایک کلینک میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے کہ خاتون نے پستول کس طرح حاصل کی، جبکہ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دفتر کا گارڈ 2 ہفتے پہلے چھٹیوں پر جانے سے قبل اپنی پستول وہاں چھوڑ گیا تھا۔نت نئے طریقوں سے سیلفی لینے کا رجحان آج کل بہت عام ہے اور اس کے لیے اکثر افراد خود کو خطرے میں بھی ڈال لیتے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…