جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایسی آبشار جہاں نہانے کے لیے لوگ سال بھر پیسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کی قبائلی زندگی اور ان کے مذہبی عقائد کے بارے میں یوں تو بہت سی داستانیں مشہور ہیں لیکن وہاں ایک ایسا بھی مذہبی گروہ پایا جاتا ہے جس کی عبادت کاطریقہ انتہائی دلچسپ اور حیران کن ہے۔اس گروہ کے افراد کالے جادو کی خصوصیات کے حامل ایک مذہب ”ووڈو“ پر اعتقاد رکھتے ہیں ، دارالحکومت پریٹوریا سے 150میل دورایک پہاڑ سے ندی میں گرنے والی ایک آبشارکو اس مذہب کے لوگ انتہائی مقدس سمجھتے ہیں، ان کا عقیدہ ہے کہ محبت اور خوبصورتی کی دیوی اس مقام پر رہتی ہے۔لوگ ہر سال وہاں جا کر کپڑے اتار دیتے ہیں اور آبشار کے پانی کے نیچے کھڑے ہو کر دعا مانگتے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگ سال بھر رقم جمع کرتے ہیں تاکہ اس سفر کے اخراجات پر خرچ کر سکیں۔غریب لوگ میلوں پیدل چل کر اس جگہ پر پہنچتے ہیں۔ اس سالانہ مذہبی تقریب میں کچھ لوگ اپنے کپڑے اتار کر آسمان کی طرف پھینکتے ہیں۔یہاں آنے والے پجاریوں میں حاملہ خواتین اوربچے بھی شامل ہوتے ہیں جو آبشار کے مقدس پانی میں نہا کر اپنی قسمت سنوارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ آبشار کے پانی میں نہانے سے محبت اور خوبصورتی کی دیوی ”ایرزولی ڈینٹر“ ان پر مہربان ہو جاتی ہے۔ ان کے عقیدے کے مطابق 1847ءمیں ایرزولی ڈینٹرکا اس علاقے میں واقع ایک درخت پر ظہور ہوا تھا اوراس نے یہیںبیمارلوگوں کا علاج کرنے کے لیے اپنے معجزات دکھانے شروع کیے تھے۔عیسائی فرقے کیتھولک کے پادری اس مذہب کو عیسائیت کی توہین سمجھتے تھے اور انہوں نے اس درخت کوکٹوا دیا تھا۔ یہاں مذہبی رسومات کے لیے آنے والے لوگ دیوی کے لیے شراب اور کھانا بھی لے کر آتے ہیں۔

sgsgsg2



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…