اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مرد آپس میں ایک دوسرے کے بارے میں کیا چیزیں سخت نا پسند کرتے ہیں

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک )آپ نے یہ تو سن رکھا ہوگا کہ عورتوں کو مردوں میں کیا چیز ناپسند ہوتی ہے لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ مردوں کو دوسرے مردوں کے بارے میں کیا ناپسند ہوتا ہے۔
*مرد ایسے مردوں کو سخت ناپسند کرتے ہیں جو ہر وقت لڑتے رہیں اور اپنے قریبی دوستوں کو بھی نہ بخشیں۔
*اگر کوئی مرد کسی لڑکی کے فیس بک اکاﺅنٹ پر کوئی عجیب سا کمنٹ کرے جس میں اسے غلط طریقے سے چھیڑنے کی کوشش کی جائے۔
*ایسے افراد جو خواتین کو متاثر کرنے کے لئے ہر وقت دیگر مردوں پر تنقید کرتے رہیں۔
*ایسے لوگ جو گھر کے چھوٹے موٹے کام بھی نہ کرسکیں اور اس کے لئے دوسروں کے محتاج رہیں۔
*ایسے لوگ جو دوسروں کو بے وقوف بناکراپنا کام نکالنے کی کوشش کریں اور اپنے آپ کو خام خواہ میں ہوشیار اور چالاک سمجھیں۔
*اپنے آپ کو ہمیشہ صحیح سمجھنے والے اور یہ سوچ رکھنے والے کہ میں نے جو بات کہہ دی ہے وہ صحیح ہے اور باقی جو لوگ کہہ رہے ہیں وہ بالکل غلط ہے۔
*بات بے بات جذباتی ہوجانے والے اور آنسو بہانے والے۔ کیا مردوں کی آنکھوں میں آنسو اچھے لگتے ہیں؟
*اگر آپ کا کسی سے تعلق اچھا نہیں چل رہا تو اس کی فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر تشہیر کیوں کررہے ہیں۔ ایسے لوگ مردوں کو سخت ناپسند ہوتے ہیں جو اپنے پیار کی ناکامی سب کو رو رو کر بتائیں۔
*اگر کسی مرد کو کھیل دیکھنا پسند ہے تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ ہر مرد کو یہ کھیلیں پسند ہوں۔ایسے لوگ جو دوسروں پر بھی اپنی پسند کو تھوپنے کی کوشش کریں۔
*ایسے افراد جو اپنے مسلز بناکر سمجھیں کہ اب وہ دنیا کے حسین ترین انسان لگ رہے ہیں اور اب دوسرے لوگوں پر یہ فرض ہے کہ وہ ان کی تعریف کریں اور ان سے متاثر ہوں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…