جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے مضبوط ترین آدمی نے طاقت کا راز بتا دیا

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگر آپ ایک ایسے انسان کو دیکھیں جس کا قد تقریباًسات فٹ اور وزن 400پاﺅنڈ ہوتو یقیناسب سے پہلا سوال آپ کے ذہن میں یہ آئے گا کہ یہ شخص کھاتا کیا ہوگا اور ایسا لگے گا کہ قدیم دور میں انسان اتنے ہی مضبوط ہوں گے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی انسان سے ملواتے ہیں جو آئس لینڈ کا رہنے والا ہے اور جسے دیکھتے ہی انسان کے ذہن میں سوال آتا ہے کہ یہ کھاتا کیا ہوگا جو اتنا زیادہ طاقتور ہے۔ جولیس تھور نامی 26سالہ نوجوان کو جب آپ دیکھیں گے تو آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا اور آپ سوچیں گے کہ کیا انسان اتنا مضبوط اور طاقتور بھی ہو سکتا ہے ۔ اس کے قد و قامت اور جسامت کو دیکھتے ہوئے اسے ایک ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ میں اہم کردار بھی ملا ہے جو وہ بہت شاندار طریقے سے نبھا رہا ہے۔جب جولیس سے اس کی صحت اور طاقت کا راز پوچھا گیا تو اس کا جواب حیران کردینے والا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ دن میں ایسی غذائیں استعمال کرتا ہے جن میں10ہزار سے زائد کیلوریز ہوں۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ ناشتے میں دس انڈے، تین سو گرام جو کا دلیہ اور کافی زیادہ سٹرابریز کھاتا ہے۔ جولیس کا کہنا تھا کہ وہ توانا غذاﺅں کا استعمال کرتا ہے اور کھانے کے بعد ورزش کرنا اس کے معمول میں شامل ہے۔حال ہی میں اسے دنیا کے دوسرے مضبوط ترین انسان کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

 



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…