کیلیفورنیا (نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گیارہ سالہ بچے نے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کر لی۔ غیر معمولی ذہانت کے مالک گیارہ سالہ تانشق ابراہام گریجوایشن گاﺅن اور کیپ پہنے امریکن ریور کالج سے اس سال گریجوایٹ ہونے والے کم عمر ترین طالب علم ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے دس سال کی عمر میں ہائی سکول مکمل کیا تھا۔ کامیابی کا سلسلہ وہاں رکا نہیں ، تانشق ابراہام نے سائنس ، میتھ اور فارن لینگوایج سٹڈیز میں ایسوسی ایٹ ڈگریاں حاصل کیں۔ اس کامیابی پر تانشق ابراہام کو امریکی صدر باراک اوباما نے مبارکباد دی ہے۔ تانشق کے والدین نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی غیر معمولی طور پر ذہین بچہ تھا۔ تانشق ابراہام نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ بڑے ہو کر نوبل پرائز یافتہ ڈاکٹر اور امریکی صدر بننا چاہتے ہیں۔