اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شہری کا انوکھا احتجاج،ایئرپورٹ پر سب کے سامنے اپنے کپڑے اتار پھینکے کیونکہ۔۔۔

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکا کے ایئرپورٹ پر ناراض مسافر نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے خود کو برہنہ کرلیا اور سینکڑوں دیگر مسافروں کی موجودگی میں اپنا برہنہ احتجاج تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رکھا۔ریاست نارتھ کیرولائنا کے شارلٹ ڈگلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یو ایس ایئرویز کی ایک پرواز میں اوور بکنگ کی وجہ سے ادھیڑ عمر مسافر کو جگہ نہ مل سکی۔ ایک عینی شاہد خاتون نے بتایا کہ اسے اچانک غصے سے اور بلند آواز میں بولنے والے مرد کی آوازیں سنائی دیں۔ ایئرپورٹ کے ایک ملازم نے اسے بتایا کہ ادھیڑ عمر شخص بہت ناراض ہے۔ خاتون نے WBTV سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت اس شخص نے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور وہ ایک ڈیسک کے سامنے کھڑا ہوکر عملے کے ساتھ ظہار ناراضی کررہا تھا۔ یہ شخص کچھ وقت غصے کا اظہار کرتا رہا اور پھر اپنے کپڑے اتارنے شروع کردئیے۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی نے اسے گھیر لیا لیکن یہ تقریباً ایک گھنٹے تک برہنہ ہی رہا اور غصے سے ادھر اُدھر چلتا رہا۔ خاتون نے بتایا کہ اس نے اپنی زندگی میں ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا اور اس انوکھے واقعے کی تصاویر بھی بنائیں۔

مزید پڑھئے:گائے کے گوبرسے چلنے والی بس

تقریباً ایک گھنٹے بعد ناراض مسافر کو لیجایا گیا۔ ایئرلائن کے ایک نمائندے نے اس واقع کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی مسافر طبی مسائل سے دوچار تھا اور اسے میڈیکل کیئر کے لئے لیجایا گیا۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…