اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کولمبیا میں دریا کے تیز بہاﺅمیں ڈوبتے کتے کو پولیس اہلکاروں نے باحفاظت بچا لیا،پانی سے نکل کر کتے نے چہل قدمی بھی شروع کر دی۔شمال مغربی میں دو پولیس اہلکاروں نے دریا کے تیز بہاﺅمیں ایک کتے کو بہتے ہوئے دیکھا ،جو پانی کے تیز بہاﺅمیں خود کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا تھا،پولیس اہلکاروں میں سے ایک فوری اس کی مدد کیلئے دریا میں کود گیا،اور کتے کو باحفاظت پانی سے نکال لیا ، تین روز قبل اس علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔