جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایسی چیز جو قیمتی جواہرات سے بھی زیادہ مہنگی ہے

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آپ نے سن رکھا ہوگا کہ سونا،چاندی، ہیرے اور جواہرات دنیا کی سب سی قیمتی چیزیں ہیں لیکن اب ایک ایسی چیز بھی آگئی ہے جو ان تمام اشیائ سے مہنگی ہے اور وہ ہے گینڈے کا سینگ۔آپ کو سن کر یقیناًحیرانگی ہو رہی ہوگی کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک جانور کا سینگ اس قدر مہنگا ہوگا۔امریکی ادارے آری گون یونیورسٹی کے پروفیسر ولیم ریپل کا کہنا ہے کہ گینڈے کی سینگ اور گوشت کی دنیا بھر میں بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے جس کی وجہ سے اس کے سینگ کی قیمت سونے اور ہرے جواہرات سے زیادہ ہوگئی ہے۔اس کے سینگ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ کینسر اور اس طرح کی خطرناک بیماریوں کے لئے بہت مفید ہے اور ایشیائی اقوام میں اس کی بہت ہی زیادہ مانگ ہے۔پروفیسر ولیم کا کہنا ہے کہ اس وقت گینڈے کے ایک سینگ کی قیمت 60ہزار ڈالر(60لاکھ روپے)ہے۔یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ امریکی ریاست ایووا میں بھی دو افراد کو سیاہ گینڈے کا سینگ فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔اسی طرح ٹیکساس میں بھی ایک آدمی کو اسی جرم میں جیل کی ہوا کھانی پڑے۔ان واقعات سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ امریکہ میں بھی اس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے متعدد امریکی ریاستوں نے قانون سازی کی ہے جس میں گینڈے کے سینگ کی فروخت کو جرم قرار دیا گیا ہے اور اس دھندے میں ملوث افراد کو سخت سزا تجویز کی گئی ہے۔

مزید پڑھئے:چین : مسلم ملک کا ایک ایسا قبیلہ جو اب بھی زمانہ جہالیت ۔۔۔۔۔۔۔

 



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…