لندن(نیوزڈیسک ) انگلینڈ کے ایک ایمیچر بلے باز نو بال ہینڈل کرنے پر آوٹ دینے جانے والے تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے۔ایک برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ برائن ڈربی شائر ہیمشائر میں لیمنگٹن کیلئے بیٹنگ کر رہے تھے جب امپائر نے باولر کو کریز سے باہر نکل کر گیند کرانے پر نو بال کا اشارہ دیا۔ڈربی شائر نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے بلے سے پوری طرح نہیں ٹکرائی۔ اس پر ڈربی شائر نے گیند اٹھا کر ایک فیلڈر کی جانب اچھال دی ، جس پر فیلڈنگ ٹیم نے اپیل کی اور امپائر نے آو¿ٹ قرار دے دیا۔مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی )کے کرکٹ قوانین کی شق 33 کے تحت ڈربی شائر کو گیند اٹھا کر دینے سے پہلے کسی بھی فیلڈر سے اجازت لینا ضروری تھا۔نو بال پر بلے باز بولڈ، کیچ یا پھر ایل بی ڈبلیو تو نہیں ہو سکتا ، تاہم، گیند اٹھانے، گیند کو دو مرتبہ ہٹ لگانے، فیلڈنگ میں مداخلت یا پھر رن آوٹ ہو سکتا ہے۔ایم سی سی کرکٹ قوانین کے مشیر مارک ویلئمز نے دی ٹائمز کو بتایا کہ نو بال سے متعلق قانون 24 کی شق 16 کے تحت تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بلے باز کو اس انداز میں آوٹ دیا گیا۔’قانون کے تحت اگر فیلڈنگ ٹیم بلے باز کو رن آوٹ کرنےکی کوشش کر رہی ہو تو وہ جان بوجھ کو گیند کو چھو نہیں سکتا۔ اس معاملے میں فیلڈنگ ٹیم اپیل کرنے کی حق رکھتی تھی‘۔ڈربی شائر کے خیال میں امپائر نے غلط فیصلہ نہیں دیا البتہ حریف ٹیم نے غلط سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ ضرور کیا۔’میں نے دوسری ہی گیند پر ا س باولر کو ایک چھکا رسید کیا تھاشاید اسی وجہ سے وہ مجھے آوٹ دیکھنا چاہتے تھے‘۔اس میچ میں ڈربی شائر کی ٹیم 58 رنز سے شکست کھا گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں