منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

چین : شیشے سے بنا دنیا کا لمبا ترین پل عوام کیلئے کھول دیا گیا

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )چین میں پہاڑوں کی بلندی پر شیشے سے بنا دنیا کا سب سے لمبا پل عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا گیا۔چین کے شہر Chongqing میں اونچے پہاڑ وں کی بلند ی پر دنیا کا سب سے لمبا شیشے کا پل تعمیر کر کے عام عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا گیا ہے جو ہرگز کمزور دل افراد کیلئے نہیں ہے۔گھوڑے کی نال کی بناوٹ والا یہ پل پہاڑی کی چو ٹی پر کنارے سے ہٹا کرقا ئم کیا گیا ہے جوکہ 26 اعشاریہ68 میٹر طویل ہے جس پر چلنا دل گر دے والوں کا ہی کام ہے۔ 1,010میٹرز کی اونچا ئی پر مو جود اس پل کے اوپر چلتے ہو ئے اآپ کے قدموں تلے صرف مو ٹا شیشہ ہو تا ہے جس کی شفافیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ ہزارو ں فٹ نیچے کا منظر صاف نظر اآتا ہے۔ اس پل پر بیک وقت 2 سو افراد چہل قدمی کرکے اس ایڈونچر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، تاہم اس شیشے کے پل پر چلنے کیلئے 10 ڈالر کا ٹکٹ بھی خریدنا پڑیگا۔واضح رہے کہ 6 ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والے اس شیشے کے پل کی تعمیرکا آغازپچھلے سال مارچ میں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھئے:چین : پھٹے کپڑوں کو پیوند لگانے کا جاپانی طریقہ

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…