جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پھٹے کپڑوں کو پیوند لگانے کا جاپانی طریقہ

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )قیمتی لباس میں ننھا سا سوراخ بھی ہوجائے تو مہنگے لباس کے ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ اگرچہ اس مسئلے کے حل کے لئے رفو کی سہولت دستیاب ہوسکتی ہے لیکن اگر سوراخ اس طرح سے پر ہوجائے کہ کپڑا نیا لگنے لگے تو اس سے اچھی بات کیا ہوسکتی ہے۔ جاپانی رفو کا طریقہ Kaketsugi ایک ایسا ہی جادوئی عمل ہے جو کپڑے کے سوراخ کو یوں غائب کردیتا ہے گویا یہ تھا ہی نہیں۔
تہتر سالہ جاپانی ماہر ٹکاﺅ ماٹسوموٹو اس طریقے کا تعارف کرتے ہوئے بتاتے ہیں:
٭لباس کے کسی ایسے حصے سے کچھ کپڑا کاٹیں کہ جو باہر سے نظر نہ آتا ہو۔
٭ کاٹے ہوئے کپڑے پر ایسی ٹون محلول ڈالیں تاکہ اسے ادھیڑنا آسان ہوجائے۔
٭ کپڑے کے باریک ریشوں کو احتیاط سے علیحدہ علیحدہ کرلیں۔
٭ اب ان ریشوں سے سوراخ والی جگہ پر سلائی کریں۔
٭ پہلے ایک سمت میں سیدھے ٹانکے لگائیں اور اس کے بعد اس کی عمودی سمت میں ٹانکے لگائیں۔
٭ اندر اور باہر دونوں طرف سلائی کریں۔
٭ سلائی مکمل ہونے کے بعد فوراً استری پھیر دیں۔
ٹکاﺅ ماٹسوموٹو کہتے ہیں کہ جس کپڑے کو رفو کرنا ہو اسی میں سے دھاگے لینا ضروری ہے کیونکہ اس صورت میں کپڑا پہلے جیسا ہوجائے گا۔ کوئی دوسرا دھاگہ استعمال کرنے کی صورت میں جتنی بھی احتیاط کی جائے کچھ نہ کچھ فرق رہ جاتا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…