اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ماں نے اپنے معذور بچوں کے ساتھ وہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد (نیوز ڈیسک )چین کی ایک عظیم خاتون نے دماغی معذوری کے شکار اپنے جڑواں بیٹوں کیلئے وہ کردکھایا جو صرف ایک ماں ہی کرسکتی ہے۔سینتالیس سالہ خاتون مازکیو کے جڑواں بیٹوں کی عمر 21 سال ہے اور دونوں دماغی بیماریوں سریبرل پالسی اور آٹزم کے شکار ہیں۔ دماغی مسائل کی وجہ سے دونوں لڑکوں کی نقل و حرکت تقریباً نہ ہونے کے برابر تھی جس کی وجہ سے دونوں کا وزن اس قدر بڑھ گیا کہ وہ گوشت کے پہاڑ نظر آتے ہیں، مگر باہمت خاتون نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ناقابل یقین مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے دونوں بیٹوں کا بے پناہ خیال رکھا۔ ان کی حیرت انگیز مامتا کی کہانی اس وقت سامنے آئی جب ان کے ایک بیٹے یانگ یووانجن نے گلوکاری کے ایک مقابلے میں پہلا انعام جیت لیا۔ جب یووانجن کی کامیابی کے متعلق مقامی میڈیا نے خاتون کا انٹرویو کیا تو پہلی دفعہ جذباتی کردینے والی ان کی کہانی دنیا کے سامنے آئی۔ خاتون نے بتایا کہ ان کے جڑواں بیٹے دماغی کمزوری کا شکار تھے، وہ اپنا خیال نہیں رکھ سکتے تھے اور ان کا وزن بے تحاشہ بڑھ گیا تھا۔ انہوں نے ہمت نہ ہاری اور تن تنہا دن رات محنت کرکے دونوں بیٹوں کو نہ صرف ہر طرح کا آرام مہیا کیا بلکہ ان کی تربیت کے لئے بھی بے پناہ محنت کی۔ انہوں نے یووانجن کو پیانو بجانا سکھائی اور اس کے گلوکاری کے شوق کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ یووانجن دوسرے بھائی کی نسبت قدرے بہتر صحت کا مالک تھا لہٰذا انہوں نے اس بیٹے کو گھر کے کام کاج کی بھی تربیت دی۔ انہوں نے مقامی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ یووانجن کو اپنا اور اپنے بھائی کا خیال رکھنے کی تربیت بھی دے رہی ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ ان کا خیال رکھنے کے لئے دنیا میں موجود نہیں رہیں گی۔ جب ان سے ان کے بچوں کے سنگین مسائل اور تکلیف دہ ذہنی حالت کے بارے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا، ”میرے بیٹے بہت ہی پیارے ہیں۔ وہ سلامت رہیں۔ میں ان کے علاوہ قدرت سے کچھ نہیں مانگتی۔“

news-1431782027-9469



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…