اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خطرناک کر تب د کھانے والا امریکی جان کی بازی ہار گیا

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں سے خطرناک کرتب دکھاکرلوگوں کو سحر زدہ کردینے والا خطروں کا کھلاڑی شہرت یافتہ امریکی مہم جو موت کے کھیل کے دوران زندگی کی بازی ہار گیا۔
امریکی مہم جو ڈین پوٹر گزشتہ کئی سالوں سے اپنے خطرناک کرتب سے لوگوں کو سحر زدہ کررہا تھا اور لوگ اس کے کرتب کی ایک جھلک کے لیے دوڑتے چلے آتے تھے،ڈین پوٹر کیلی فورنیا میں 7500 فٹ بلندی سے ونگ سوٹ سے چھلانگ لگانے کی کوشش میں اپنے دوسرے ساتھی گراہم ہنٹ کے ساتھ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ دونوں مہم جو کا پیرا شوٹ نہیں کھل سکا جس کے باعث وہ انتہائی بلندی سے سیدھے زمین سے ٹکرا گئے۔ڈین پوٹر ایکسٹریم اسپورٹس یا مہم جوئی میں اپنے انتہائی خطرناک اور دلوں کو دہلا دینے والے کرتب کی وجہ سے شہرت رکھتا تھا، دو پہاڑی چوٹیوں کےدرمیان رسی پر صرف پیراشوٹ کی سیکورٹی کے ساتھ چلنے کا سانس روک دینے والا کارنامہ وہ کئی بار کامیابی سے دہرا چکا ہے۔ ڈین پہلا مہم جو تھا جس نے یوزمائٹ سمیت 3 بلند ترین دیواریں ایک ہی دن میں پار کرنے کا کارنامہ انجام دیا جب کہ رواں ماہ مشہور راک فارمیشن دی ہاف ڈوم کو کم ترین وقت پار کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مزید پڑھئے:چین : آخر جہاز کی کھڑکیاں گو ل کیوں ہو تی ہیں ؟



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…