اسلام آباد (نیوزڈیسک )امریکا میں منعقد ہ موسیقی کی دنیاکی یادگاری اشیاءکی نیلامی میں معروف موسیقار جارج ہیریسن کا گٹار چار لاکھ 90 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔ نیو یارک میں ماضی کے مشہور فن کاروں کی یادگاری اشیاءکی نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔2 روزہ نیلامی میں 1963 ءمیں معروف موسیقار جارج ہیریسن کے زیر استعمال گٹار 4 لاکھ 90 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا، اس کے علاوہ 1975 ءمیں امریکی گلوکار Elvis Presley کا پہنا گیا پینگوئن سوٹ ایک لاکھ 22 ہزار ڈالرز میں خریدا گیا۔ ایلوس کی 1967 ءمیں کی گئی شادی کا سرٹیفکیٹ 40 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا۔