لندن(نیوزڈیسک) آپ کا پسندیدہ رنگ کون سا ہے، یہ وہ سوال ہے جو عام طور پر کسی بھی بچے سے سب سے پہلے پوچھا جاتا ہے لیکن درحقیقت یہ رنگ ہی ہیں جو ہماری ثقافت، معاشرت اور سوچ کو واضح کرتے ہیں لیکن شاید یہ بات زیادہ حیرت انگیز ہوکہ ثقافتی اورمعاشرتی تنوع کے باوجود بھر بھر کا سب سے پسندیدہ رنگ نیلا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ ریسرچ فرم ”یوگوو“نے حال ہی میں دنیا کے 4 براعظموں کے مختلف ممالک میں پسندیدہ رنگوں کے حوالے سے سروے کیا گیا جس میں پتہ چلا کہ ان ممالک میں آباد لوگوں کی اکثریت کا پسندیدہ رنگ نیلا ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ کئی ممالک میں رائج مذاہب میں سرخ اور سبز رنگوں کو خاصی اہمیت حاسل ہے تاہم اس کے باوجود یہ دنیا میں پسندیدہ ترین رنگوں میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ جامنی،گلابی، سیاہ اور سفید، رنگ بھی لوگوں کی پسند میں شامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں