منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کا ایسا شہر جہاں کوئی فر د بے گھر نہیں

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر حکمرانوں کی نیت صاف ہو اور ان کے دل میں رعایا کا احساس ہو تو فلاحی ریاست کا خواب پورا کرنا ہرگز ناممکن نہیں۔ کینیڈا میں حکومت نے اس بات کو واقعی سچ کردکھایا ہے کہ ریاست ہر شہری کو گھر جیسی بنیادی سہولت فراہم کرسکتی ہے۔ اگرچہ پورے ملک میں کوشش کی جارہی ہے کہ کوئی بھی بے گھر نہ رہے لیکن میڈیسن ہیٹ شہر سب پر سبقت لے گیا ہے۔ اس شہر کی حکومت نے 2009ءمیں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ہر شہری کو گھر کی سہولت مہیا کی جائے گی اور آج اس شہر میں کوئی شخص بے گھر نظر نہیں آتا۔شہر کے میئر ٹیڈ کلگسٹن نے سی بی سی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جب بھی کسی بے گھر شخص کے بارے میں خبر ملتی ہے تو 10 دن کے اندر اسے نیا گھر دے دیا جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ 10 دن زیادہ سے زیادہ دورانیہ ہے جبکہ اکثر اس سے بہت پہلے رہنے کی جگہ فراہم کردی جاتی ہے۔ انہوں نے اپنے شاندار پراجیکٹ کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اکثر مغربی شہروں میں یہ پالیسی اپنائی جاتی ہے کہ سڑکوں پر پڑے نشہ بازوں اور بیماروں کو اس وقت تک رہائش مہیا نہیں کی جاسکتی جب تک وہ نشہ چھوڑ نہ دیں یا اپنی صحت بہتر نہ کرلیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک مختلف پالیسی اپنائی اور نشے اور بیماری میں مبتلا بے گھر لوگوں کو علاج سے پہلے گھر فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا۔ انہوں نے بتایا، ”اگر آپ نشے کے عادی ہیں یا بیمار ہیں اور کسی پارک کے بینچ پر یا فٹ پاتھ پر سوتے ہیں تو آپ کی بہتری کی امید بہت کم ہے۔ درست طریقہ یہ ہے کہ پہلے آپ کو گھر کا آرام فراہم کیا جائے۔ آپ کی نشے کی عادت یا بیماری خود بخود ٹھیک ہوجائے گی۔“میڈیسن ہیٹ کی انسان دوست پالیسی نے نہ صرف شہریوں کے دل جیت لئے ہیں بلکہ اسے فلاحی حکومت کی روشن مثال کے طور پر ساری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…