جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

رقص کرنے والی اس خاتون کی عمر جان کر آ پ کے ہوش اڑ جائیںگے

datetime 16  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )رقص ایک مشکل کام ہے اور دیگر کئی فنون کے برعکس اس کے لئے بہترین جسمانی صحت بہت ضروری ہے۔ بڑھاپے میں انسان رقص کر نہیں سکتا صرف دیکھ سکتا ہے لیکن آسٹریلوی رقاصہ ایلین کرامر اس لحاظ سے انتہائی منفرد مثال ہیں کہ 100 سال کی عمر کو پہنچنے کے باوجود نہ صرف وہ باقاعدگی سے رقص کرتی ہیں بلکہ اب بھی اس مشغلے کو کمرشل لیول پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کرامر نے بتایا، ”میں اس بات پر توجہ نہیں دیتی کہ میں 100 سال کی ہو چکی ہوں۔ میں آزاد ہوں۔ مجھے یہ فکر نہیں کہ مجھے ہمیشہ 35 سال کی نظر آنا ہے۔“ کرامر کہتی ہیں کہ ان کی ساتھی رقاصائیں یا تو دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں یا بیماری کے باعث ہلنے جلنے کے قابل نہیں ہیں لیکن وہ اب بھی باقاعدگی سے رقص کرتی ہیں اور مکمل طور پر صحتمند بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ انہوں نے رقص کی باقاعدہ تربیت لی اور ہمیشہ تکنیک کو استعمال کیا نا کہ الٹی سیدھی چھلانگیں لگائیں، لہٰذا ان کے گھٹنے اور کولہے آج بھی ٹھیک ہیں۔
کرامر نے مختلف ممالک کے دوروں کا زکر کرتے ہوئے اپنے دورہ پاکستان کا بھی ذکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام کے دوران کسی نے انہیں بتایا کہ وہ مصوری بھی کر سکتی ہیں اور اس کے بعد انہوں نے فن مصوری کو بھی زندگی کا لازمی حصہ بنا لیا۔وہ آج کل تین میوزک ویڈیوز میں بطور ماڈل اور رقاصہ کام کر رہی ہیں۔

raq2



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…