جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

چین :خاتون نے انٹرنیٹ کیفے میں بچے کو جنم دے دیا

datetime 16  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین میں کچھ عرصے سے انٹرنیٹ کے نشے میں مبتلا نوجوانوں کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں لیکن پہلی دفعہ یہ خبر بھی سامنے آگئی ہے کہ انٹرنیٹ کی لت میں مبتلا ایک خاتون نے ایک انٹرنیٹ کیفے میں بچے کو جنم دے دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق شین ڈونگ شہر سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون کے ہاں بچے کی ولادت کا انکشاف اس وقت ہوا جب انٹرنیٹ کیفے میں بیٹھے لوگوں کو باتھ روم سے بچے کے رونے کی آواز آئی۔ نان چنگ کے علاقے میں واقع انٹرنیٹ کیفے کے ملازمین نے بتایا کہ انہیں یہ دیکھ کر شدید حیرت ہوئی کہ بچے کو جنم دینے والی خاتون دوبارہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لئے اپنی سیٹ پر پہنچ چکی تھی۔ ملازمین نے فوری طور پر ریسکیو ادارے کو فون کر کے ایمبولینس منگوائی اور ان کا کہنا ہے کہ خاتون بہت پرسکون نظر آرہی تھی اور وہ بچے کے کو لے کر خود ہی ایمبولینس میں سوار ہوئی۔
مقامی میڈیا میں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ خاتون انٹرنیٹ کیفے میں اپنے بوائے فرینڈ کا انتظار کررہی تھی جس نے جیانگ سو شہر سے آنا تھا اور اسی انتظار کے دوران بچے کی ولادت ہوگئی۔ خاتون اور بچہ ہسپتال میں ہیں جہاں ان کی نگہداشت جاری ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…