منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

درجنوں گھر ایک یورو کی قیمت پر فروخت

datetime 16  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اٹلی کے خوبصورت پہاڑ ماﺅنٹ ایٹنا کے نظاروں، آلودگی سے پاک ماحول اور خوبصورت جنگلات کے قریب واقع تین قصبوں میں درجنوں گھر ایک یورو کی قیمت پر فروخت کئے جارہے ہیں، جبکہ کچھ گھر مفت بھی پیش کئے جارہے ہیں۔سسلی کے علاقے میں واقع قصبہ گانجی، پائیڈ مونٹ کا قصبہ کریگا لیگور اور ابروزی میں واقع قصبہ لیک مے مارسی وہ علاقے ہیں کہ جہاں کے اکثر باسی قدرتی آفات، معاشی بدحالی یا قزاقوں کے خوف سے اپنے گھروں کو چھوڑ گئے۔ اب یہ قصبے ویرانی کا منظر پیش کرتے ہیں اور ان کے میئر انہیں پھر سے آباد کرنے اور خوبصورت سیاحتی مقامات میں بدلنے کے لئے بے چین ہیں۔ ان قصبوں کے پرانے اور تاریخی گھر دلچسپی رکھنے والوں کو مفت فراہم کئے جائیں گے البتہ قصبوں کی انتظامیہ کا مطالبہ ہے کہ گھر لینے والے کو اس کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے لئے 25 ہزار یورو (تقریباً 30 لاکھ پاکستانی روپے) ایڈوانس ادا کرنا ہوں گے تاکہ ان گھروں کو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق خوبصورت شکل دی جاسکے۔ مالکان اپنی پسند کے مطابق اضافی رقم خرچ کرکے انہیں خوبصورت سے خوبصورت ترین بناسکتے ہیں۔ قصبوں کے میئرز نے توقع ظاہر کی ہے کہ جلد ہی ان کے پرانے گھروں کی جگہ تاریخی اور جدید حسن کے امتزاج والے نئے گھر موجود ہوں گے اور یہ علاقہ سیاحوں کی پسندیدہ ترین جگہ بن جائے گا۔

1 3 4 5



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…