اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آسٹریلیا میں ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کے بعد پالتو اڑدھے کے پیٹ سے بار بی کیو بنانے والا چمٹا نکال لیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے بھوکا اڑدھا، اس وقت بار بی کیو کا چمٹا نگل گیا تھا، جب اس کا مالک کیچن میں اسے کھانا کھلا رہا تھا۔ مالک نے پالتو اڑدھے کو ایڈیلڈ میں جانوروں کے اسپتال میں داخل کروا دیا تھا۔ ڈاکٹروں نے ایکسرے کے بعد اڑدھے کا کامیاب آپریشن کیا اور اس کے پیٹ سے لوہے کا چمٹا نکال لیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سرجری کے بعد اب اڑدھا تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیے:فن لینڈ کا آبادی بڑھانے کیلئے والدین کو ”بے بی بونس“ دینے کا اعلان