اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کھمبوں پر چڑھ کر احتجاج ریکارڈ کرانا تو ایشیائی ممالک کی روایت ہے لیکن اب امریکیوں نے بھی یہ طریقہ اپنا لیا ہے۔ ایری زونا کے سرپرائز پارک میں ایک شخص 80 فٹ بلند کھمبے پر چڑھ گیا اور ہاتھ میں امریکی جھنڈا لے کر احتجاج کیا۔ پولیس اور ریسکیو اہل کاروں کے لیے یہ صورت حال غیر معمولی اور حیران کن تھی۔ پولیس نے اس شخص کو کھمبے سے اترنے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے نیچے اترنے سے انکار کردیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر اس شخص کے احتجاج کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔اور اس نیچے اتارنے کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔