جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

پریمی جوڑے کے در میان جھگڑا لڑکےنے ایسی حرکت کہ آپ کو بھی غصہ آجائے

datetime 16  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چین میں ایک پریمی جوڑے کے درمیان ہونے والا جھگڑا اس وقت خوفناک صورت اختیار کرگیا جب وو نامی نوجوان اشتعال میں آکر اپنی محبوبہ کا کان کھا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق نوجوان خاتون شین اور اس کا دوست پہلے سے جاری جھگڑے کے خاتمے کے لئے ملے تھے کہ صورتحال مزید تلخ ہوگئی اور وو شین پر حملہ آور ہوگیا۔خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ وو اس کے اثاثہ جات پر قبضے کی کوشش کررہا تھا اور اس کی تنخواہ بھی ہتھیانا چاہتا تھا۔ دونوں کے درمیان اس بات پر کشیدگی ہوگئی جسے ختم کرنے کے لئے دونوں نے ملاقات کا فیصلہ کیا۔ ایک عوامی مقام پرملاقات کے دوران وو مشتعل ہوگیا اور اچانک حملہ آور ہوکر شین کا بایاں کان نوچ ڈالا۔ اس حملے میں خاتون کا نصف سے زیادہ کان جسم سے علیحدہ ہوگیا۔ وحشی شخص نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ خاتون کا دوسرا کان بھی کھانے کی کوشش کی البتہ اس کا نشانہ خطا ہوا اور اس کے دانت خاتون کے گال میں دھنس گئے۔حملے کے بعد وو خاتون کو تڑپتا ہوا چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

مزید پڑھئے:ایسی لپ اسٹک تیار جو اب رنگ بھی بدلے

جب زخمی شین کی والدہ موقع پر پہنچیں تو وہاں کھڑے شین کے ٹرک کو دیکھ کر غصے سے بے قابو ہوگئیں اور اس پر پتھر برسا کر اس کے شیشے توڑ دئیے۔ خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
news-1431532794-8821



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…