جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

فن لینڈ کا آبادی بڑھانے کیلئے والدین کو ”بے بی بونس“ دینے کا اعلان

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلسنکی(نیوزڈیسک )ویسے تو دنیا کے اکثر ممالک بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل سے دوچار ہیں اور اس پر قابو پانے کی منصوبہ بندی کر تے رہتے ہیں لیکن فن لینڈ کی حکومت آبادی کی کمی سے پریشان ہے اور اس نے زیادہ بچے رکھنے والے والدین کو مراعات دینا شروع کردی ہیں بلکہ نئے جوڑوں کو بچے کی پیدائش پر نقد رقوم اور زمین سے بھی نوازا جاتا ہے۔فن لینڈ کے میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کی کی آبادی میں تیزی سے کمی نے حکومت کو سخت پریشان کردیا ہے اور اس نے فوری طور پر آبادی میں اضافے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور ابتدائی طور پر جن والدین کے زیادہ بچے ہوں گے انہیں زمین الاٹ کی جارہی ہے جب کہ نئے والدین بننے والوں کو رقوم دی جا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کے کئی علاقے مقامی افراد کے دیگر شہروں کو منتقل ہونے کے باعث وہاں کی آبادیاں سکڑنے جیسے مسائل سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن آف لوکل اینڈ ریجنل اتھارٹیز کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دو تہائی سے زیادہ چھوٹی میونسپلٹیوں میں تعمیراتی زمینیں انتہائی کم قیمت میں دی جا رہی ہیں۔ کچھ قصبوں میں والدین بننے والے جوڑوں کو نقد رقوم دے کر آبادی بڑھانے کے جانب مائل کیا جا رہا ہے، سرکاری ریڈیو کے مطابق ’بے بی بونس‘ کے نام سے دی جانے والی رقوم ایک جیسی نہیں بلکہ مختلف ہیں۔فن لینڈ کے مغربی حصے میں واقع ایک علاقے میں پیدا ہونے والے بچوں کو دس ہزار یورو تک نقد رقم فراہم کی جاتی ہے۔ فن لینڈ کی حکومت17 سال سے کم عمر بچوں کو متعدد سہولیات فراہم کرتی اور ہر بچے کے لیے ایک ’اسٹارٹر کٹ‘ کی فراہمی یقینی بناتی ہے جس میں اس کے استعمال کی تمام اشیا شامل ہوتی ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…