منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

چین میں زندہ انسانوں کو موت کا مزہ چکھانے والاپارک

datetime 15  مئی‬‮  2015 |

بیجنگ(نیوزڈیسک ) چین میں ایک ایسا انوکھا تفریحی پارک قائم کیا گیا ہے جہاں انسانوں کو موت کا مزہ چکھایا جاتا ہے۔ چین کے ورلڈ تھیم پارک میں ایک حصہ جسے ”سمادھی“ کا نام دیا گیاہے میں سیاحوں کو 4 ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعہ زندہ انسانوں کو موت کے مراحل سے گزاراجاتا ہے، تھیم پارک میں پہلے سیاح کو مردہ خانے میں رکھا جاتا ہے اور پھر کچھ دیر بعد اسے ایک تابوت میں ڈال کر شمشان گھاٹ تک لے جایا جاتا ہے جہاں گرم ہوا کے ذریعے اسے جلنے کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔اس دوران سیاحوں کو حقیقت میں آگ میں جلنے کا احساس دلانے کے لیے روشنیوں کو استعمال کیا جاتا ہے اس کے بعد آخری مرحلے میں مصنوعی طور پر مرنے والا دوبارہ پیدا ہونے کے مرحلے میں داخل ہوجاتا اورچھت پر اس کا ایک ایسا خاکہ نمودار ہوتا ہے جیسے کہ وہ اپنی ماں کے پیٹ میں ہو بعدازاں ایک کمرہ جس کے فرش اوردیواروں کو نرم گدوں سے ڈھانپا گیا ہے میں سیاح بچوں کی طرح گھٹنے کے بل چلتے ہیں۔جب سیا ح اس عمل سے گزرنے کے بعد باہر نکلتے ہیں تو وہ پسینے سے شرابور ہوتے ہیں لیکن اس امر کا پتہ نہیں لگایا جاسکا کہ وہ اندر موجود گرمی کی وجہ سے پسینے سے بھیگے ہوئے ہیں یا موت کے خوف کے باعث ان کے پسینے چھوٹ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…