جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

اس نو جوان کو اپنی پیدائش کے بارے میں حقیقت کا پتہ چلا تو چکر کر رہ گئے

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کہتے ہیں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اکثر تو اس بات کو محض محاورتاً ہی کہا جاتا ہے لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈیو میک ڈہورمیٹ اور سوفی کولز کی کہانی اس محارے کی خوبصورت عملی مثال ہے۔
ڈیو اور سوفی جب 16 برس کے ہوئے تو انہیں پہلی دفعہ علم ہوا کہ دونوں 14 مارچ 1989 کو لائسسٹر رائل انفرمری ہسپتال میں پیدا ہوئے اور ان کی پیدائش تقریباً ایک ہی وقت پر ہوئی تھی۔ پہلے ڈیو دنیا میں آئے اور ان کے دو گھنٹے بعد سوفی کی پیدائش بھی اسی دایہ کے ہاتھوں ہوئی جس نے ڈیو کو دنیا میں لانے کے لئے فرائض سر انجام دئیے تھے۔ دونوں کی پیدائش کے نوٹس بھی ایک ہی دن ایک ہی اخبار میں شائے کئے گئے۔ وہ دونوں ونگسٹن کے علاقے میں قریب قریب ہی رہتے تھے اور ان کے والدین نے انہیں ایک ہی پرائمری سکول اور ہائی سکول بھیجا جس کے بعد وہ دونوں ایک ہی کالج اور پھر اکٹھے لیڈز یونیورسٹی بھی گئے۔
سوفی نے اخبار ”دی مرر“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب ایک دن ڈیو نے اسے بتایا کہ وہ اپنی سولہویں سالگرہ منانے جارہا ہے تو اس نے بتایا کہ آج تو اس کی بھی سالگرہ ہے، اور اس کے بعد ان کے ایک جیسے ماضی کے حیرت انگیز انکشافات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس دن کے بعد دونوں اکٹھے ہی سالگرہ مناتے رہے ہیں۔ دونوں کی سوچ میں بھی حیرت انگیز مماثلت پائی جاتی ہے۔ سوفی بتاتی ہیں کہ بعض اوقات تو دونوں ایک دوسرے کے لئے ایک جیسے تحفے خرید لیتے ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ دونوں کے درمیان بہت اچھی انڈرسٹینڈنگ ہے اور وہ ڈیو کی ہر بات کو پسند کرتی ہے۔ اس نے بتایا کہ ڈیو 9 بجے جبکہ وہ 11 بجے پیدا ہوئیں لیکن ڈیو اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ بڑا ہے۔
دونوں کی بچپن کی دوستی اب پیار میں بدل چکی ہے اور وہ شادی کر کے اسے عمر بھر کے تعلق میں بدل رہے ہیں۔ ڈیو اور سوفی کا کہنا ہے کہ انہیں کبھی کبھار خود بھی اس بات پر بہت تعجب ہوتا ہے کہ وہ ساری عمر کس قدر قریب اور ایک جیسے رہے ہیں لیکن انہیں یہ بات بہت اچھی لگ رہی ہے کہ دنیا میں آنے کے 26 سال بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ کر ہمیشہ کے لئے ایک ہو رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…