جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

چینی کمپنی نے اپنے 12700ملازمین کو ایسا انعام دیا کہ جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک ) چینی ارب پتی شخصیات کی طرف سے اپنے ملاز مین کو خوش کرنے کا دلچسپ سلسلہ چل نکلا ہے۔ چند دن قبل یہ خبر آئی کہ Tiens نے اپنے 6400 ملازمین کو فرانس میں مفت چھٹیاں گزارنے کے لئے بھیج دیا اور اب ایک اور کمپنی Infinitus (China) Ltd. نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے 12700 ملازمین کو ایک ہفتے کی مفت سیر کے لئے تھائی لینڈ بھیج رہی ہے۔
اخبار ”بینکاک پوسٹ“ کے مطابق کمپنی اپنے تمام ملازمین کو دو ہزار سے تین ہزار کے گروپوں میں تقسیم کرکے 10 سے 26 مئی کے دوران تھائی لینڈ لے جارہی ہے۔ اخبار کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کو تھائی لینڈ لے جانے کے لئے 110 پروازوں کی ضرورت ہوگی۔ مفت سیر کا لطف اٹھانے والے ملازمین تین دن تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں گزاریں گے اور اس کے بعد مشہور سیاحتی مقام پتایا جائیں گے۔ ملازمین کے قیام کا اہتمام 4 اور 5سٹار ہوٹلوں میں کیا گیا ہے جہاں ان کے لئے تمام تر سہولیات اور آسائشیں مفت ہوں گی۔
Infinitus (China) Ltd. کمپنی سکن کیئر، بیوٹی کیئر پراڈکٹس اور ہربل ہیلتھ پراڈکٹس تیار کرتی ہے۔ چین میں اس کی 36 شاخیں اور تقریباً 5ہزار سٹور ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…