جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں خاتون نے بیت الخلا نہ بنوانے پر شوہر سے طلاق لے لی

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آپ نے اکثر میاں بیوی کے درمیان علیحدگی یا طلاق کی وجوہات لڑائی جھگڑے اور دیگر گھریلو ناچاقی ہی سنی ہوگی لیکن بھارت میں بیوی نے انوکھے مسئلے پر شوہر سے طلاق لے لی جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔بھارتی ریاست بہار کے گاؤں پہارپور کی رہائشی خاتون سونیتا دیوی نے پنچائیت کے سامنے اپنے شوہر سے طلاق لے کر سب کو حیران کردیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے بارہا اپنے شوہر سے گھر میں بیت الخلا بنوانے کا مطالبہ کیا لیکن وہ ہر بار اسے نظر انداز کرتا رہا اوروہ اب کھلی جگہ یا کھیت وغیرہ میں جاکر حاجت پوری کرنے سے تنگ آچکی ہے جس کےباعث اسے کئی بار بے عزتی کا سامنا بھی کرنا پڑا لہٰذا اب وہ مزید اپنے شوہر کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی۔سونیتا دیوی کے مطابق وہ گزشتہ 4 سال سے کئی بار اپنے شوہر سے گھر میں بیت الخلا بنوانے کا مطالبہ کرچکی تھی لیکن شوہر کی جانب سے اس بات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کےبعد اس کے پاس طلاق کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔واضح رہے کہ بہار کی کل آبادی 10 کروڑ 50 لاکھ ہے جس میں سے 2 کروڑ 19 لاکھ  افراد بیت الخلا جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…