اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خواتین کو کپڑے دھونے کی ضرورت نہیں ایسی شرٹ تیار ۔۔۔۔۔۔

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارے کپڑے صاف ستھرے رہیں اور بالخصوص خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں کم سے کم کپڑے دھونے پڑیں۔ایک کمپنی نے گندے کپڑوں کا حل نکالتے ہوئے ایک ایسی شرٹ بنا لی ہے جو کبھی گندی نہیں ہوگی۔الزبتھ اینڈ کلارک نامی کمپنی نے ایک ایسی سفید شرٹ بنا لی ہے جس پر کافی، مشروب یا کچھ بھی گرا دیا جائے تب بھی یہ گندی نہیں ہوتی۔اس شرٹ کی پروڈکشن شروع کرنے کے لئے کمپنی نے 30ہزارڈالر اکٹھے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور صرف چار دن میں انہوں نے مطلوبہ رقم سے تین گنا زائد رقم جمع کرلی۔کمپنی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ خواتین کو سفید بلا?زپسند ہوتا ہے اس لئے ہم نے قمیض کو سفید رنگ میں رکھا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت ناشتہ بنانے سے لے کر کام پر جانے کی جلدی میں اگر ہمارے کپڑے خراب ہوجائیں تو پھر سارا دن برا گزرتا ہے۔ان تمام باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہم ایک ایسی قمیض متعارف کروا رہے ہیںجو بہت خوبصورت،مناسب قیمت،ٹھیک فٹنگ والی اور غرض ہر طرح سے خواتین کے لئے قابل قبول ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ’نینوٹیکنالوجی‘ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ایسے کپڑے کا استعمال کیا ہے جو تیل، مشروب اور کسی بھی طرح کے داغ کو بخارات میں تبدیل کرکے قمیض کو بالکل صاف رکھتا ہے

مزید پڑھیے:چینی پولیس ،چھ نشستوں والی وین سے پچاس افراد کو برآمد کرلیا

۔اس شرٹ کی قیمت 40ڈالر(چار ہزار روپے)رکھی گئی ہے۔اس قمیض کو بنانے کے بعد کمپنی نے ایک Tشرٹ Liz Lemonبھی بنا لی ہے اور اس کی تعارفی قیمت 25ڈالر رکھی گئی ہے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…