منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

چین میں نومولود بچے کو 8 روز بعد زمین سے نکال لیا گیا

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک ) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ، چین میں زندہ دفنائے گئے نومولود بچے کو 8 روز بعد زندہ حالت میں نکال لیا گیا۔ برطانوی مےڈےا کے مطابق چین کے صوبے گوانگ شی میں بچے کے ہونٹ پیدائشی طور پرکٹے ہوئے تھے جس پر اس کے والدین اسے صرف 2 دن کی ہی عمر میں اپنے رشتے داروں کے پاس چھوڑ گئے جنہوں نے اسے گتے کے ڈبے میں رکھ کر گڑھا کھود کراسے زندہ دفن کردیا ، واقعے کے 8 دن بعد جب اس جگہ سے خاتون کا گزرا ہوا تو اس نے بچے کے رونے کی آواز سنی، جس کے بعد وہ قریبی آبادی کے کچھ افراد کو لے آئی جنہوں نے گڑھے میں دبے بچے کو نکال لیا۔بچے کی حالت دیکھ کر مقامی افراد اسے اسپتال لے گئے جہاں اب اس کی حالت بہتر ہے جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بچے کوزیادہ گہرائی میں نہیں دفنایا گیا تھا اوراس علاقے میں بارش بھی ہورہی تھی جس کی وجہ سے زمین میں نمی تھی اور اسے آکسیجن اورپانی ملتا رہا۔پولیس کابتدائی تحقیقات کی روشنی میں واقعے میں ملوث چند افراد کو گرفتار کرلیا ہے جس میں بچے کی نانی بھی شامل ہے

مزید پڑھیے:عقابی طاقت پانے کیلئے چند دانے کھائیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…