بیجنگ(نیوزڈیسک) چین کا رہائشی اس وقت حیرت اور تجسس کی تصویر بنا رہ گیا جب اس نے دیکھا کہ اس کی بلی نے جب 4 بچوں کو جنم دیا تو اس میں ایک پلا بھی شامل تھا۔چینی میڈیا کے مطابق صوبہ شی زو کے ضلع کوئی یوآن کے رہائشی جانوروں سے محبت کرنے والے 74 سالہ جیا وینن کی دو بلیاں اور پانچ کتے اس کی فیملی کا حصہ ہیں اور وہ ان کی دیکھ بھال اپنے بچوں کی طرح کرتا ہے لیکن گزشتہ روز اس وقت وہ مجسمہ حیرت بنا رہ گیا جب اس کی بلی نے 4 اپنے بچوں کے ساتھ ایک پلے کو جم دیا، پہلے تو وینن کو یقین ہی نہیں آرہا تھا لیکن جب کچھ دن گزر گئے تو اسے یقین ہی کرنا پڑا کہ کیوں کہ اب اس بچے کے مکمل خدوخال کتے کے طرح ڈھل گئے۔ ایک ماہ کا یہ بچہ چی ہوا ہوا نسل کا ہے اور سوائے پنجوں کے جسم کا ہر حصہ بلیوں سے مکمل مختلف اور کتے کی طرح ہے۔جیا وینن کا کہنا تھا کہ یہ بچہ انٹر بریڈنگ کا نتیجہ ہر گز نہیں کیوں کہ اس کے گھر پر5 کتے ضرور ہیں لیکن وہ پانچوں مادہ ہیں۔ وینن نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی تک نہیں سمجھ سکے کہ یہ پراسرار واقعہ کیسے ہوگیا لیکن یہ میرے سامنے ہوا۔یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے میڈیا ٹیموں نے وینن کے گھر کا رخ کر لیا ہے جب کہ بلی اوراس کے کتے جیسے بچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔