اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ایسے افراد جنہیں گوند سونگھنے کی عادت تھی ، کو دیکھا گیا ہے کہ اب اپنے نشے کو پورا کرنے کے لئے گوند کے متبادل کے طور پرگائے کا گوبر سونگھنا شروع کر دیا ہے اور یوں وہ اپنی اس عادت کی نشفی کر رہے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ گوند کی جگہ اس قابل ِ نفرت متبادل کا انتخاب اس لئے کیا گیا ہے کہ اسے سونگھنے، سے 12گھنٹوں تک کچھ اور سونگھنے کی حاجت نہیں ہوتی۔ سینٹل کوالالمپور میں ہوئی ایک جانچ سے پتا چلا ہے کہ عادی افراد نے چند مویشیوں تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق گوبر سونگھنے کے عادی گائے کی مقعد کے پیچھے ایک پلاسٹک بیگ باندھ دیتے ہیں تاکہ گائے کا فضلہ اس میں حاصل کیا جائے۔