جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ظالم شوہر نے اپنی ہی بیوی کو پکا ڈالا

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انسان کی ذہن پر جب شیطان قابض ہو جائے تو اسے اشرف المخلوقات کے بلند مرتبے سے گرا کر وحشی درندہ بنا دیتا ہے جو اپنے ہی ہم جنسوں کا گوشت کھانے سے بھی نہیں کتراتا۔آسٹریلیا کے شہر برسبین میں بھی ایک ایسا ہی اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک جنونی نے اپنی بیوی کو مارنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے کر کے اس کا گوشت پکا کر کھا لیا۔ علاقے میں الیکٹریشن کا کام کرنے والے بریڈ کوئن نامی شخص نے بتایا کہ اسے 28سالہ مارکس وولک کی کال موصول ہوئی کہ اس کا چولہا ٹھیک کام نہیں کر رہا۔ بریڈ جب مارکس کے گھر پہنچا تو اسے شدید بدبو کا سامنا کرنا پڑاجس پر مارکس نے اسے بتایا کہ وہ سور کا گوشت پکا رہا ہے۔ بعد ازاں ہمسایوں نے بھی شدید بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع کر دی لیکن مجرم ان کے آنے سے پہلے ہی فرار ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ گھر میں شدید بدبو تھی اور مقتولہ کے جسم کے کچھ اعضائ ابھی باقی تھے جب کہ زیادہ تر کو پکا لیا گیا تھا اور اس میں سے کچھ حصہ کھا بھی لیا گیا تھا۔ پولیس نے مجرم کی تلاش جاری رکھی تو کچھ گھنٹوں بعد قریبی علاقے سے اس کی لاش مل گئی۔

مزید پڑھئے:جیب میں مو بائل پھٹنے سے بارہ سالہ لڑکی زخمی ہو گئی/a>

بظاہر یوں لگتا ہے کہ مجرم نے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کی۔ پولیس کے مطابق وہ جسم فروشی کا کام کرتا تھا جبکہ اس کی 27سالہ بیوی کا تعلق بنیادی طور پر انڈونیشیا سے تھا۔ اس بھیانک جرم کے حقائق و اسباب جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

news-1412782843-1798 (1)



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…