جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کینیڈا :دوران سفر پرواز میں ننھے مہمان کی آمد

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کبھی کبھی ایسے واقعات ہوتے ہیں جو سننے والے کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیتے ہیں ایسا ہی کچھ ہوا ایئر کینیڈ ا کی پرواز میں جہاں بحر الکاہل کے اوپر ہزاروں فٹ بلندی پر سفر کے دوران ایک خاتون نے بچے کو جنم دے دیا جس پر جہاز کے مسافر بے ساختہ تالیاں بجانے مجبور ہوگئے۔کینیڈین میڈیا کے مطابق ایئر کینیڈا کی 10 گھنٹے طویل پرواز کالگیری سے ٹوکیو کی جانب محو پرواز تھی کہ اچانک ایک حاملہ خاتون شدید تکلیف سے کراہ اٹھی جسے جہاز میں موجود ڈاکٹر بزنس کلاس میں لے گئے جہاں کچھ دیر بعد اس نے ایک بچی کو جنم دےدیا۔بچی کے والد کا کہنا تھا کہ اسے بالکل بھی امید نہیں تھی کہ جہاز میں ہی بچے کی ولادت ہوجائے گی کیوں کہ سفر سے قبل ڈاکٹر سے معائنہ کرنے کے بعد وہ سفر کے لیے تیار ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ولادت کے بعد جب فلائٹ انتظامیہ نے جہاز میں ایک نئے ننھے مسافر کی آمد کا اعلان کیا تو مسافرخوشی سے تالیاں بجانے لگیں۔ ایئر کینیڈا کے مطابق والدین نے بچی کا نام چلوئی رکھا ہے جب کہ ماں بیٹی دونوں کی حالت تسلی بخش اور صحت مند ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…