جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جیب میں مو بائل پھٹنے سے بارہ سالہ لڑکی زخمی ہو گئی

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آج کے دور میں شاید ہی کوئی ایسا فرد ہو جس کی جیب میں موبائل فون نہ ہولیکن اگر آپ کو یہ کہا جائے کہ موبائل فون جیب میں رکھنے سے آپ کو آگ لگ سکتی ہے اور آپ جل سکتے ہیں تو کیسا محسوس کریں گے۔جی یہ اب کوئی انہونی نہیں رہی کیونکہ فلاڈلفیا کی 12سالہ لڑکی ایلیکسس رولون اس وقت جل کر زخمی ہو گئی جب اس کی جیب میں موجود آئی فون نے اچانک آگ پکڑ لی۔ایلیکسس پیدل سکول جا رہی تھی کہ اچانک اس نے جینز کی جیب میں موجود آئی فون 5سی کو آگ لگ گئی اور وہ بری طرح جل گئی۔ ایلیکسس کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی جیب میں آگ کی تپش محسوس کی اور جلدی سے آئی فون کو باہر نکالاتو دیکھا کہ اسے آگ لگی ہوئی تھی۔میں نے اس کی آگ بجھانے کے لیے اسے اپنے پا?ں تلے مسلنا شروع کر دیا۔فون سے اس قدر آگ نکلی کہ ایلیکسس کی پینٹ جلنے کے ساتھ ساتھ اس کے جسم پر بھی گہرا زخم آ گیا۔ اچانک لگنے والی آگ سے آئی فون اندر سے پوری طرح جل گیا اور باہر سے اس کی آدھی سے زیادہ باڈی بھی پگھل گئی۔ایلیکسس سکول میں موجود ڈسپنسری میں گئی جہاں موجود نرس نے اس کی والدہ کو بلا لیا جو ایلیکسس کو قریبی ہسپتال لے گئی۔ ایلیکسس کے والدین نے نومبر میں اسے آئی فون لے کر دیا تھاتاکہ وہ سکول کے اوقات میں ان سے رابطے میں رہے۔ایلیکسس کی والدہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان فونز پر انحصار کرتے ہیں، ایسا ہی ایک فون میرے پاس بھی ہے جس نے میری بیٹی کو جلا دیا۔ خدا کا شکر ہے کہ اس کا چہرہ محفوظ رہا۔ایلیکسس نے کہا کہ میں آئی فون کو پسند کرتی ہوں لیکن اب میں اسے نہیں رکھنا چاہتی، میں کوئی دوسرا فون لوں گی۔ یاد رہے کہ آئی فون میں آتشزدگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی لوگ آئی فون میں آگ لگنے سے جل چکے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…