جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دوسری شادی پر بیوی کا شوہر سے دلچسپ انتقام

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ایک بیگم کی موجودگی میں اگر آپ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے سکیں تودوسری شادی مذہبی طورپر جائز ہے لیکن خواتین کی اکثریت اپنے شوہر کی دوسری اہلیہ کو قبول نہیںکرتیںاورایساہی ایک سعودی خاتون نے کیا ، اس نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو لاکھوں ریال کا جرمانہ کرادیا۔سعودی عرب میں ایک ویڈیو نہایت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میںدیکھاجاسکتاہے کہ ایک گاڑی ایک ہی مقام پر بار بار ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کررہی ہے اور ڈرائیور بھی نہایت عجیب وغریب حرکات کررہاتھا لیکن اب انکشاف ہواہے کہ یہ ڈرائیور کار کے مالک کی پہلی بیوی کا بھائی تھا۔ کار کے مالک نے دوسری شادی کافیصلہ کیا جس پر پہلی بیوی نہایت رنجیدہ تھی ،دوسری شادی کی رات پہلی بیوی نے اپنے بھائی کو بلایا اور ا±سے اپنے خاوند کی گاڑی کی چابی مہیا کی اور ہدایت کی کہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے تاکہ گاڑی کے مالک کو ہزاروں ریال کا جرمانہ پڑے۔ خاتون کا بھائی بھی بہن کیلئے وفادار ثابت ہوا اورٹریفک سگنل پر لال بتی کے جلتے ہوئے اتنی بار گاڑی گزاری کہ جرمانہ تین لاکھ سعودی ریال تک جاپہنچا۔ اب یہ جرمانہ ڈرائیور کی بہن کے خاوند کو اداکرناپڑے گا۔ اس ضمن میں خاتون یا غضب کا شکار ہونیوالے ’نئے نویلے دولہے‘کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھئے:کینیڈا :دوران سفر پرواز میں ننھے مہمان کی آمد

 



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…