اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوں تو سائنس و ٹیکنالوجی کے اس دور میں جدید جنگی طیاروں کا اڑان بھر کر کرتب کا مظاہرہ کرنا کوئی نئی بات نہیں لیکن آسٹریا میں تو بچپن کی یادوں کو زندہ کرنے کیلئے جہازا ڑائے جاتے ہیں۔جی ہاں آسٹریا کے شہر سالز برگ میں کاغذ کے جہاز آڑانے کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آنے والے 200ماہر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔کاغذی جہازوں کے مقابلے کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں ہوا میں کرتب دکھانا،زیادہ فاصلے تک اڑانا اور سب سے زیادہ وقت تک آڑانے کے مرحلے شامل تھے۔منتظمین کے مطابق اس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے دنیا بھر سے تقریباً 46ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 500کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا جبکہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد 200تھی۔