جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

رشوت نہ دینے پر خاتون کو اینٹ ماردی

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نئی دہلیمیں پولیس اہلکار نے رشوت نہ دینے پر خاتون کو اینٹ ماردی جس کے نتیجے میں خاتون معمولی زخمی ہوگئی جب کہ اہلکار کو معطل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کےمطابق دہلی کے علاقے میں اپنے بچے کے ساتھ موٹرسائیکل سوار خاتون کو ٹریفک پولیس اہلکار نے روکا اوراس سے رشوت طلب کی جس پر خاتون نے رشوت دینے سے انکار کیا تو اہلکار نے طیش میں آکر اسے اینٹ مارنے کی کوشش کی، اس سارے واقعے کی ایک شہری کی جانب سے ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر پھیلادی گئی جس میں اہلکار کو واضح طور پر اینٹ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاتون کے مطابق اہلکار نے اس سے بدتمیزی کی اور جواب دینے پر اس نے اینٹ مارنے کی کوشش کی۔انٹرنیٹ پر ویڈیوپھیلنے کے بعد دہلی پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ستیش چند نامی اہلکار کو معطل کردیا۔ دہلی ٹریفک پولیس کے اسپیشل کمشنر ڈاکٹر مکیش چندر نے میڈیا کو بتایا کہ اس برتاو¿ کی سنگینی دیکھتے ہوئے اہلکارکو فوری طور پرعہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

مزید پڑھئے:سعودی عرب: مرغے کی وجہ سے بیوی کو طلاق

دوسری جانب دہلی پولیس کمشنر بی ایس باسی نے اہلکار کی جانب سے رویئے پر خاتون سے معذرت اور افسوس کا بھی اظہار کیا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…