اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عجمان میں ایک عرب شخص نے اپنے مرغے کی موت کا ذمہ دار اپنی بیوی کو ٹھہراتے ہوئے اسے طلاق دے دی۔ مقامی اخبار ’ایمریٹس 247‘ کے مطابق اس شخص نے مرغے کے لئے گھر کے پچھلے حصہ میں قائم باغ میں پنجرا رکھا تھا۔ اس نے اپنی بیگم کو کہہ رکھا تھا کہ اس کی عدم موجودگی میں مرغے کا خیال رکھے۔ وکیل ا±م رشید نے اخبار کو بتایا کہ ایک دن وہ اپنی بیوی کو یہی ہدایت کرکے گھر سے گیا۔ تاہم جب واپس آیا تو مرغے کو مردہ پایا۔ عربی شخص نے اس کی موت کا ذمہ دار اپنی بیگم کو ٹھہرایا اور اسی وقت طلاق دے ڈالی۔