منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ڈاکونے واردات کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورجینیا(نیوزڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں بینک ڈکیتی کی ایک واردات کے بعد پولیس نے ڈاکو کو اس وقت حراست میں لے لیا جب اس نے واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری کردی۔پولیس حکام کے مطابق 23 سالہ ڈومینائک انٹونیوالفونسیکا نامی نقب زن کو ڈکیتی کے تقریباً 20 منٹ بعد ورجینیا کے ساحل سے اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص بینک کی خاتون افسر کے پاس گیا اور اس کو ایک کاغذ تھما دیا جس پر لکھا تھا ”مجھے ابھی اور اسی وقت ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر چاہئیں اور اچھا ہوگا کہ اگر تم میرے جانے کے ایک منٹ بعد الارم بجاو¿ کیوں کہ پولیس کو یہاں پہچنے میں 3 سے 4 منٹ لگَیں گے“۔بعد ازاں اپنا دفاع کرتے ہوئے ڈاکو انٹونیو کا کہنا تھا کہ اس نے خاتون سے رقم بطور مدد مانگی تھی اورسمجھ نہیں آرہا کہ مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے حالانکہ میں نے تو بطور درخواست رقم کا تقاضا کیا تھا خاتون چاہتی تو منع کر سکتی تھی وہ وہاں سے چلا جاتا۔انٹونیو نے کہا کہ یہ ویڈیو اس نے ثبوت کے طور پر پوسٹ کی تھی تاکہ اگر اسے حراست میں لیا جائے تویہ اس کی بےگناہی کا ثبوت ثابت ہوگی کہ اس نے کسی قسم کا اسلحہ دکھا کر رقم کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ مدد کے طور پر رقم کی درخواست کررہا تھا، اور یقین ہے کہ عدالت مجھے بے گناہ قرار دے کر باعزت بری کردے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…